Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے صارفین کو فراہم کیے گئے جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 24.4 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کاحجم 340 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں نے صارفین کو 264 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کیے جو نومبر میں کم ہو کر 257 ارب روپے ہو گئے۔