Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 6.454 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 7.70 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

نومبر میں 1.425 ارب مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 13 فیصد اور اکتوبر کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.646 ارب ڈالر اور اکتوبر میں 1.527 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خام پیٹرول کی درآمدات میں 10 فیصد، ایل این جی 7 فیصد اور ایل پی جی کی درآمدات میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔