سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بینک اکاؤنٹ کی تبدیلی کی صورت میں ایس او پیز جاری کئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے اکاوئٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے نام ایک مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کو اپنا بینک اکاؤنٹ تبدیل کرنے کے لئے تبدیلی فارم جس پر ڈرائینگ اور ڈسپرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) کے دستخط کے علاوہ موجودہ بینک جہاں سے اکائونٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے مخصوص پرفارمے پر این او سی لینا لازمی ہوگا۔
پنشنرز کو بینک اکاؤنٹ تبدیل کرنے کےلئے تحریری درخواست دینے کےعلاوہ موجودہ بینک جہاں اکاؤنٹ تبدیل کرنا مقصود ہو سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔



















