Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 2023ء میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پرزہ جات بنانے والے کارخانوں میں بھی پیداوار 70 فیصد تک کم رہی جبکہ گاڑیوں کی فروخت کم ہونے سے قومی خزانے کو بھی محصولات میں نمایاں کمی کا سامنا رہا۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کم قیمت گاڑیاں متعارف کرانے اور پاکستان میں تیار کردہ گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کے پالیسی اہداف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہیں۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چھوٹی اور کم قیمت گاڑیاں متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں زیادہ تر ایس یو وی گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کرائے گئے۔

آٹو انڈسٹری کو امید ہے کہ عام انتخابات کے بعد مستحکم حکومت کے قیام سے سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوگا جس کا اثر معاشی سرگرمیوں پر پڑے گا جس سے نئے سال کے آغاز پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا جبکہ پاکستان کی مارکیٹ 2030 تک 5 لاکھ گاڑیوں تک پہنچ جائے گی تاہم اس کے لیے پالیسی کے تسلسل اور شرح سود میں کمی ناگزیر ہے۔