ملک میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.62 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت متوقع اضافے کے بعد 277.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔



















