Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینکوں سے قرض لینے والوں کیلئے اہم خبر

بینکوں سے قرض لینے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں بینکوں کا پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔