نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا رہیں گی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال 2024ء کے آغاز پر اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول 1 روپے 72 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزارتِ خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔



















