خام تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد تک کم ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.8 فیصد کی کمی کیساتھ 79.65 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.9 فیصد کی کمی کیساتھ 74.11 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔



















