اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2024ء ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے۔
#SBP will remain closed for public dealing on January 01, 2024 as it will be observed as Bank Holiday.#SBPAnnouncements pic.twitter.com/BzUpfWc8eA
— SBP (@StateBank_Pak) December 29, 2023
جاری کردہ بیان کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں۔



















