پینشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پینشن واجبات کے 2 ٹریلین (2کھرب) روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ای او بی آئی کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری موخر کردی گئی۔
ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔



















