پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے پاکستان سے متعلق ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔



















