پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.83 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
نومبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جبکہ دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں یکساں ہے۔
دسمبر 2022 کے مقابلہ میں دسمبر 2023 میں ملک میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی۔
دسمبر 2022 میں ملک میں 0.62 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.57 ملین ٹن ہو گئی۔



















