Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی نوٹ؟ اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 ہزار کے جعلی نوٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جعلی کرنسی نوٹ بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔ مخلتف بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔

اس حوالے سے ڈائرکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کسی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی شکایت نہیں ملی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلے تو اس بینک پر جرمانہ کیا جائے گا۔