Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

1 ہزار کا نوٹ اصلی ہے یا نقلی؟ اسٹیٹ بینک نے پہچان کرنے کا صحیح طریقہ بتادیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 ہزار نوٹ کی پہچان کرنے کا صحیح طریقہ بتادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے آفیشل ایکس سابق (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے1 ہزار نوٹ کی پہچان کرنے کا صحیح طریقہ بتایا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔ مخلتف بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔