پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر 31 سینٹس یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 77.90 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 72.62 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور غزہ تنازعہ کے علاقائی تنازعے میں تبدیل ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ سامنے آ رہا ہے۔



















