Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روپیہ مضبوط؛ ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 0.27 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

 

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281.67  سے کم ہو کر 281.40  روپے پر بند ہوا۔