Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر کی  4 لاکھ 66 ہزار ہو گئی۔

وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔