Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بُری خبر

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار کا اضافہ کردیا ہے۔

یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار جبکہ وائے بی آر 4 لاکھ 66 ہزار تک جا پہنچی۔

وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار کی ہوگئی جبکہ وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار کی ہوگئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا، موٹرسائیکل مہنگی ہونے کی وجہ سے کوئی خریدار بھی نہیں آتا۔