بلوں میں اضافے کے باوجود ملک بھر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا لیکن ابھی بھی صارفین گیس سے محروم ہیں۔
قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام پریشان ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے، پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے۔



















