Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

جے ایس ریسرچ کے مطابق مقامی سطح پر اسٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیل کی نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 69 ہزار روپے فی ٹن  پر پہنچ گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق 8 جنوری سے ہو گیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔