Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 جولائی 2023سے نومبر تک گاڑیوں کی درآمد پر554.87 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد پر 593.98 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبر میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 106.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 83.18 ملین ڈالر اور نومبر2022 میں 112.79 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمد پر1.073 ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا تھا۔