پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حیران کن خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ امریکہ، یورپ اور چین میں صنعتوں میں پیداواری عمل سست پڑ گیا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی کھپت میں کمی ہوئی ہے۔
اس کے نتیجے میں ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ، یورپ اور چین کی صنعتوں میں سست روی سال 2023 کے آخری مہینوں میں شروع ہوئی اور امکان ہے کہ صنعتی پیداوار میں 2024 میں معمولی اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے 60 ڈالر کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔



















