Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 سے نومبر تک گاڑیوں کی درآمد پر 554.87 ملین ڈالرزر مبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد پر 593.98 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

نومبرمیں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 106.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں 83.18 ملین ڈالر او رنومبر 2022 میں 112.79 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمد پر 1.073 ارب ڈالرزرمبادلہ ہوا تھا۔