Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کیلئے کسٹمررز کو متوجہ کرنے کیلئے پر کشش آفرز متعارف کروا دی ہیں۔

ٹیوٹا کمپنی نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی اپنی نئی گاڑی ’ کرولا کراس ہائبرڈ‘ کی فروخت بڑھانے کیلئے پرکشش آفر متعارف کروا دی ہے۔

 کمپنی نے بینکس کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر صارف ان بینکس کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرواتے ہیں تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم ترین انشورنس ریٹس اور ترجیحی ڈیلیوری دی جائے گی۔

 جن بینکس پر یہ سہولت میسرہو گی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی ، بینک آف پنجاب، فیصل بینک سمیت دیگر بینکس شامل ہیں۔

دوسری جانب ’ کیا موٹرز‘ نے بھی کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے زبردست آفرز کا اعلان کر دیا ہے جن میں کیش بیک اور انسٹالمنٹ کی صورت میں ہو گا، یہ آفر صرف اور صرف 31 جنوری تک حاصل کی جا سکے گی۔

کیا موٹرز اپنے نئے کسٹمرز کو ’ پکانٹو اے ٹی ‘ کی خریداری پر 50 ہزار روپے کیش بیک کی سہولت دے رہی ہے جبکہ سپورٹیج کے تمام ماڈلز پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کیش بیک دیا جائے گا۔