اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے گزشتہ سال کے مقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف کی پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے، مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
محصولات اورگرانٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اخراجات بڑھنے کا امکان بھی ہے۔
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #IMF pic.twitter.com/UihU2yBtr2— BOL Network (@BOLNETWORK) January 12, 2024
آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ اور بجٹ خسارے میں کمی کی توقع ہے جبکہ اخراجات، محصولات اور گرانٹس میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 18.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.4 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے12.5 فیصد رہ سکتی ہیں جبکہ گزشتہ سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 11.5 فیصد تھیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد تھا۔
آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد تھا۔



















