Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی تاہم اب اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کرنے کے بعد تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مسلسل گراؤٹ کا شکار ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمت 288 روپے سے کم ہو کر 280 روپے تک آگئی ہے۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر 15 جنوری تک یہی صورتحال رہی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کی معمولی کمی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری اور اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 15 جنوری کو کرے گی۔