گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا دسمبر کی مدت میں ملک میں 63847 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 97575 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کے 8526 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 53 فیصدکم ہے، دسمبر 2022 میں ملک میں گاڑیوں کے 18313 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ہوئی، نومبر میں ملک میں گاڑیوں کے 10132 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 8526 یونٹس ہوگئی۔



















