رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ چار پیسے سستا ہو کر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے کم ہو کر 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔
رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 80 ارب روپے کی انویسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے ہی منافع کمایا۔
حصص بازار کے سرمایہ کار آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کا انتظار کرتے رہے جو بعد ازاں مل گئی مگر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔
ہفتے میں کئی بار انڈیکس نے 65 ہزار کی حد عبور کی لیکن کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر ٹریڈرز نے 80 ارب روپے کا ہی منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، بیرونی انویسٹرز نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے، نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔



















