پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 95.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔



















