عوام کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 01.36 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پیاز، ٹماٹر، انڈے، کیلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، گڑ، آٹا، چاول اری9 /6، باسمتی چاول، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، کپ چائے، جارجٹ، چائے کی پتی، الیکٹرک چارجز، انرجی سیور اور ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈبل روٹی، چھوٹا گوشت، پلیٹ بیف، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، نمک، گیس چارجز، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، صابن، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔



















