موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے، اس موٹرسائیکل کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہے۔
اس کی وہیل بیس 1 ہزار 270 ایم ایم ہے، یہ 5 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئربکس سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔
جنوری 2024 میں اس موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے، یہ موٹرسائیکل ایک لیٹر میں 32 سے 40 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یہ بائیک سیاہ اور سرخ دو رنگوں میں آتی ہے۔
دوسری جانب اس کے مقابلے میں ہنڈا سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن، ہنڈا سی بی 150ایف، یاماہا وائی بی 125زیڈ، یاماہا وائی بی 125زیڈ۔ ڈی ایکس، یاما وائی بی آر 125 اور یاماہا وائی بی آر 125 جی مارکیٹ میں موجود ہیں۔



















