پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور انٹربینک میں ڈالر کے مسلسل سستا ہونے کے باعث 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔



















