مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔



















