Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3087 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 213 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3087 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 213 روپے ہوگئی ہے۔