سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں 2023 کے دوران قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
سولر پینلز بنانے والے لاگت میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جدت پر بھی توجہ مرکوز کیے ہیں تاکہ سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ ہو اور منافع بڑھے۔
اس کے علاوہ بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں سولر پینلز کی لاگت گھٹانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، چین 2028 تک 85 فیصد پیداوار ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔



















