Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں 6.40 فیصد، پیٹرول 5.18 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.52 فیصد ، ڈیزل آئل 40.08 فیصد، فرنس آئل 14.73 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس جیٹ فیول کی پیداوار 12.45 فیصد، لبریکیٹنگ آئل 35.65 فیصد جیوٹ بیچنگ آئل 20.49 فیصد، سالونٹ ناپاتا 3.62 فیصد اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.78 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ نومبر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 2.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 نومبر میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 44 فیصد ، پیٹرول 7.63 فیصد ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.19 فیصد ، ڈیزل آئل 98.55 فیصد، فرنس آئل 8.77 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔