مہنگائی سے ستائے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔
گوشت کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کے باعث غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی 0.34 فیصد اضافے سے 44.64 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 16 نومبر 2023 سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔
پشاور میں پیاز کی قیمت پہلی دفعہ 300 سے ساڑھے 330 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آلو فی کلو 80 سے 100 روپے، ٹماٹر 200 ، ادرک اور لہسن فی کلو 600 ، کچالو 200 ، پھول گوبھی 200 جبکہ بینگن 150 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب زندہ مرغی 455 روپے کلو جبکہ ایک انڈے کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی۔
غریب عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے، کم آمدنی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔



















