Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

 پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے متعدد سیکٹرز میں سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے اس طرح وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 61 ارب روپے کی بچت کریں گے۔

دستاویزات کے مطابق توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔