Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے، آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 65 ارب روپے وصولی کا تخمینہ ہے۔

اس تناظر میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہری آئندہ مالی سال بھی پیٹرولیم لیوی کے اضافی بوجھ کی زد میں رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔