Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات انتخابات کے بعد متوقع

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات انتخابات کے بعد متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کرے گا، موجود قرض پروگرام پر مزید بات چیت نئی منتخب حکومت سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف اپنا جائزہ مشن 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پاکستان بھیجے گا اور پاکستان میں نئی حکومت سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی حکومت فروری کے آخر تک حکومتی کنٹرول لے لے گی جبکہ آئی ایم ایف نے دوسرے جائزے کیلئے شیڈول کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جولائی میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ آخری جائزہ رپورٹ نئی حکومت کے ساتھ ہو گی، موجودہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی پروگرام 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے، اگر مارچ تک دوسرا جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو 1.1 ارب ڈالر اپریل تک ملنے کی امید ہے۔