Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے، بصورت دیگر قیمت زیادہ بڑھ سکتی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔