پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم کے بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 جنوری سے اگلے پندرہ روز کے لیے 5 تا 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی۔
اس سب کے باعث ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 6.5 تا 9 روپے اضافے کا امکان ہے، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا۔
جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔



















