اسلام آباد: بجلی صارفین پر پھر بجلی گرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ سکتی ہے۔
بجلی صارفین کے لیے قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، تاہم منظوری کی صورت میں صارفین پر 50 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دے دی، اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں گزشتہ سالوں کی نسبت یہ اب تک کا بڑا اضافہ ہوگا۔



















