کیش میں لین دین کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا، کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے فروری میں باقاعدہ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا۔
جمیل احمد نے کہا کہ نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا، تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ بھارت کی طرز پر اچانک کرنسی کی تبدیلی نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ مرکزی بینک نے ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔



















