جائیداد کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرڈیننس 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (۱) کے تحت منظوری دے دی ہے۔
آرڈیننس 2024 کے تحت شہری اب گھر بیٹھے بورڈ آف ریونیو کو جائیداد رجسٹریشن کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
حق ملکیت کے لیے دائر دستاویزات کی ڈیٹا بیس سے آن لائن تصدیق کی جائے گی اور آخری تاریخ سے بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل مطلع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اطلاق پورے سندھ میں فوری طور پر ہو گا۔



















