Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پُرانے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

پُرانے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے نئے مالیت کے تمام نوٹ لانے کے فیصلے سے متعلق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

   انہوں نے کہا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر نہیں کیا۔ ہر 15 سے 20 سال میں نئے نوٹ چھاپے جاتے ہیں، نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی انٹرگریٹی کو برقرار رکھنا ہے۔

سلیم اللہ نے کہا کہ آخری مرتبہ 2005 میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے جس کا عمل تین سال تک جاری رہا تھا۔ پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریباً دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کے لیے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں۔ ملک بھر میں 17 ہزار برانچز ہیں، عوام اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے۔