Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ماہ جنوری میں ملک میں مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ایک سال میں گیس کی قیمتوں میں 520 فیصد اور بجلی کے ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کھانے پینے کی اشیاء 30 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں۔

 گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 25.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں چکن 31.44فیصد مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 28.28 فیصد، پیاز 28 فیصد اور انڈے 17 فیصد مہنگے ہوئے سبزیاں 8.31 فیصد، دال چنا 7.63 فیصد، چائے 5 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 154 فیصد اور سگریٹس 98 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں گیس چارجز 520 فیصد تک بڑھ گئے۔

اس دوران بجلی ٹیرف میں 70 فیصد اضافہ ہوا سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 41 فیصد بڑھ گئے سالانہ بنیاد پر کھانے پینے کی اشیاء مجموعی طور پر 30  فیصد مہنگی ہوئیں۔

ایک سال میں صحت کی سہولیات 23.43 فیصد اور تعلیم 12.66 فیصد مہنگی ہوئی، مشروبات کی قیمتوں میں 81 فیصد، ریسٹورنٹ ہوٹل کے چارجز 26.70 فیصد بڑھ گئے ہاوسنگ، پانی اور فیول وغیرہ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 46.38 فیصد اضافہ ہوا۔