Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 39.45 فیصد پر آگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 17 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ حالیہ ہفتے پیٹرول 5.20 اور ڈیزل 0.95 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 1.88 اور کیلے 0.68 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مٹن، بیف، گڑ، انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر ، انڈے 7.77 فیصد، پیاز 6.99 اور چائے کی پتی 1.29 فیصد سستی ہوئی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں آلو 1.25 اور دال مسور 0.80 فیصد سستی ہوئی۔