پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
او سی اے سی اور اے ایچ آر کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی طور پر 9.07 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پیٹرول، 3.67 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.75 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 10.47 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔



















