پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
امریکی معاشی جریدے بلومبرگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا، نئی حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے۔
رواں سال جنوری میں پاکستانی بانڈ کی قدر 9 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔ گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ یہ پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔
بلوم برگ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ان ادائیگیوں کا اثر زرمبادلہ ذخائر پر پڑے گا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکج کے بغیر گر جائے گی۔



















